تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس وطن روانہ
    پاکستان

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس وطن روانہ

    adminadminاپریل 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اپنا دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ۔

    یرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی ایئرپورٹ سے ایران روانہ ہوئے، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور دیگر اعلیٰ حکام نے ایران کے صدر کو الوداع کیا۔

    دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کرنے کے بعد کراچی پہنچے تھے جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ کتاب میں تاثرات قلم بند کئے، گورنر سندھ نے معزز مہمان کی کراچی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    ایرانی صدر کا کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے استقبال کیا تھا، ایرانی صدر کے استقبال کے موقع پر رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری، صوبائی وزراء عذرا پیچوہو، شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے، ابراہیم رئیسی ایئر پورٹ سے گورنر ہاوٴس پہنچے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ ہاوٴس سندھ میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    گورنر ہاوٴس میں گورنر کامران خان ٹیسوری اور ایرانی صدر کے درمیان ملاقات ہوئی اس دوران دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلہ بڑھانے پر اتفاق کیا، کامران ٹیسوری نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، ابراہیم رئیسی نے سندھ میں بہترین مہمان نوازی پر گورنر سندھ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    بعد ازاں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وزیراعلیٰ ہاوٴس پہنچے جہاں ان کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری اور صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، جام خان شورو نے استقبال کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleفوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج ہو گی
    Next Article سٹریٹجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرزکو اعزازات عطا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.