راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ملاقات کی جس میں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ملاقات ہوئی بات چیت میں بنیادی طور پر باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی امن، استحکام اور سرحدی سلامتی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ اس موقع پر علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔آرمی چیف نے پاک ایران سرحد کو ’امن اور دوستی کا بارڈر‘ قرار دیا۔آرمی چیف نے سرحد کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دہشت گردوں کو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خطرے میں ڈالنے سے روکا جا سکے۔
صدر ابراہیم رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر پاکستان اور ایران دونوں اقوام اور خطے کے لیے امن و استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔