تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ضمنی الیکشن دھاندلی زدہ تھے، دھاندلی بے نقاب کرنے پر صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عمرایوب
    پاکستان

    ضمنی الیکشن دھاندلی زدہ تھے، دھاندلی بے نقاب کرنے پر صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عمرایوب

    adminadminاپریل 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کاکہنا ہے کہ ضمنی الیکشن دھاندلی زدہ تھے، گجرات میں دھاندلی بے نقاب کرنے پر صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے سب سے پہلے مطالبہ کیا کہ ہمارے دو ممبران کی رکنیت کو معطل کیا گیا جس پر نظر ثانی کی ضرور ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن دھاندلی زدہ تھے اور پولیس و آر اوز نے قانونی اجازت کے باوجود بھی ہمارے امیدواروں کو پولنگ اسٹیشنز میں داخلے سے زبردستی روکا۔

    عمر ایوب نے ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ’جناب اسپیکر ایوان کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے آئین اور الیکشن قوانین کا تحفظ کرنا آپ کی ذمہ داری ہے‘۔

    عمر ایوب نے مزید کہا کہ حکومتوں کا آنا جانا رہتا ہے یہ آپ اور میں دیکھ چکے ہیں، آج جو لوگ ادھر (اپوزیشن میں بیٹھے ہیں) وہ چار ماہ بعد حکومت میں آسکتے ہیں کیونکہ پاکستان میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کے اظہار خیال پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ الیکشن قوانین سے متعلق شکایت الیکشن کمیشن کو درج کروائیں یہاں کچھ نہیں ہوسکتا۔

    عمر ایوب کی گفتگو کے دوران اپوزیشن اراکین کی ہنگامہ آرائی پر اسپیکر برہم ہوئے اور کہا کہ ایوان کا ماحول خراب کرنے کے لیے کسی کی ضرورت نہیں اس کے لیے اپوزیشن کے اراکین ہی کافی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleججز خط،،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا
    Next Article اب بھی لوگ شادی کی پیشکش کرتے ہیں، نشو بیگم
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.