لاہور:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور کے پیش نظر پنجاب حکومت نے کل لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کردیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ملکی معززین کی لاہور آمد کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں کل عام تعطیل ہوگی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں سرکاری سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کل بند رہیں گی، نجی دفاتر اور نجی تعلیمی ادارے بھی کل بند رہیں گے، ضلع لاہور کے سرکاری دفاتر بھی کل بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سول سیکرٹریٹ اور متعلقہ ڈویژنل دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے۔