اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے ، یہ ایک طرح کا تشدد ہے۔
ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسٹیٹ کونسل نے ایک ہفتے کا وقت مانگا تو عدالت نے استدعا منظور کرلی۔
اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ سب جیل کے قیام سے متعلق ہم اپنے طور پر دیکھ رہے ہیں کوئی چیز غیر قانونی تو نہیں ، البتہ کچھ وقت چاہیے ۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ نے انھیں قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے ، یہ ایک طرح کا تشدد ہے، آپ کے پاس کوئی گراؤنڈز نہیں۔
عدالت نے بشری بی بی بی بی کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر تحریری دلائل طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس کیس میں اب مزید تاخیر نہ ہو۔
عدالت کی اسٹیٹ کونسل کی وقت مانگتے کی استدعا منظور کرکے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔