تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا
    پاکستان

    ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

    adminadminاپریل 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک(اے آئی آئی بی) پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، جو مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کی مد میں دیے جائیں گے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر جین لیکون سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی ہے جہاں وفاقی وزیر خزانہ نے ملک کی معاشی صورت حال اور اشاریوں میں مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہمی کا وعدہ کیا ہے اور یہ فنڈز مختلف منصوبوں پر عمل درآمد اور رقوم کی ترسیل کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔

    محمد اورنگزیب نے سیلاب کے بعد فنانس کی فراہمی پر بھی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا شکریہ ادا کیا اور گفتگو کے دوران کہا کہ ایشین انفراسٹرکچر بینک نے عالمی بینک کے ساتھ مل کر رائز ٹو پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر دیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے بڑے اور طویل مدتی پروگرام کا حصول چاہتا ہے، زرمبادلہ ذخائر میں بہتری اور شرح تبادلہ مستحکم ہے۔

    وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مہنگائی میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، ٹیکس اور توانائی کے شعبوں سمیت حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ہماری ترجیح ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکی ایوان نمائندگان سے اسرائیل، یوکرین کو 95 ارب ڈالر امدادی پیکیج کی منظوری
    Next Article قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آؤٹ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.