تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ضمنی انتخابات، 5 قومی، 16 صوبائی حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری
    پاکستان

    ضمنی انتخابات، 5 قومی، 16 صوبائی حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری

    adminadminاپریل 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد / لاہور: ملک بھر ضمنی انتخابات کیلیے قومی اسمبلی کی 5 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 16 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔

    ملک بھر ضمنی انتخابات کیلیے قومی اسمبلی کی 5 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 16 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہو کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔

    الیکشن کمیشن نے حساس پولنگ سٹیشن میں 413کو اے کیٹگری،1507بی کیٹگری اور 1094کو سی کیٹگری میں ڈکلیئر کیا ہے جہاں پر سکیورٹی کوسخت کیاجائے گا۔
    پنجاب کے 14حلقوں کیلئے 41لاکھ 74ہزار 900بیلٹ پیئرز پرنٹ کردیئے گئے۔ 7ہزار822پوسٹر اور 1لاکھ 4ہزار500فارم 45پرنٹ کئے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کے اردگرد ائیرل فائرنگ کی روک تھام کیلئے پولیس اقدامات کریگی۔ لاہور اور قصور کے دو قومی اور 12صوبائی حلقوں کیلئے 240 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروائے ۔174امیدواروں کے کاغذات منظور کئے گئے۔

    پنجاب کے 14حلقوں کے ضمنی الیکشن میں 40لاکھ 44ہزار 552ووٹرز اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے ۔

    ان میں 21لاکھ 77ہزار 187مرد اور 18لاکھ 67ہزار 365خواتین شامل ہیں ۔لاہور میں این اے 119علی پرویز اور شہزاد فاروق سمیت9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔

    پی پی147لیگی امیدوار محمد ریاض اور محمد خان مدنی سمیت11 امیدوار مدمقابل،پی پی 149سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار شعیب صدیقی اورقیصر شہزاد سمیت14 امیدوار مدمقابل، پی پی158سے لیگی امیدوار چوہدری محمد نواز اور سنی اتحاد کونسل کے مونس الٰہی سمیت 22 امیدوار آمنے سامنے،پی پی 164 سے لیگی رہنما راشد منہاس اور سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف سمیت20 امیدوار مدمقابل ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق سیکیورٹی اہلکار کسی بھی ووٹر کو پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے سے نہیں روکیں گے اور یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی شخص پولنگ اسٹیشن کے اندر اسلحہ لے کر داخل نہ ہو۔

    مبصرین اور میڈیا کے نمائندوں کو پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہو کر ووٹنگ کے عمل کا مشاہدہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

    دوسری جانب پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں 21 اور 22 اپریل کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔

    ۔ الیکشن کمیشن نے عوام کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر بھی قائم کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں۔

    لاہور قصور چکوال، گجرات، ڈی جی خان، رحیم یار خان، بھکر، وزیر آباد ،ناروال میں موبائل سروس بند رہے گی،پولنگ کے عمل صبح آٹھ سے پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا، پنجاب میں ضمنی انتخابات میں پولیس کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز کو بھی طلب کرلیاگیا۔پولیس پولنگ سٹیشن پر تعینات رہے گی جبکہ فوج اور رینجرز کی جانب سے حلقوں میں گشت کیاجائیگا۔

    علاوہ ازیں پنجاب پولیس نے ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل۔ضمنی انتخابات والے حلقوں میں پولیس ٹیموں نے فلیگ مارچ اور انتظامات چیکنگ کیلئے فل ڈریس ریہرسلز کیں۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف ریجنز اور اضلاع میں سکیورٹی، ٹریفک اور لاجسٹکس انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی، الیکشن میٹریل کی بحفاظت ترسیل، پولنگ سٹیشنز وکلسٹرز پر پولیس نفری کی تعیناتی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا، مزید کہا کہ سینئر پولیس افسران نے پولنگ ڈیوٹی پر تعینات نفری کی ذمہ داریوں بارے بریفنگ دی۔

    لاہور سمیت متعلقہ اضلاع میں خصوصی ناکہ جات کے علاوہ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے گئے ، پولیس افسران نے لا اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال، پولنگ کے عمل کو پرامن رکھنے کی ریہرسل کا جائزہ لیا۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس ضمنی الیکشن ڈے پر دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امن و امان کو یقینی بنائے گی، لا اینڈ آرڈر متاثر کرنے والے امن دشمن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس)صارفین کے لئے اتوار تک دستیاب نہیں ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانسٹاگرام کے لئے’اسٹنٹ‘ کی ویڈیو بناتے ہوئے برازیلی موسیقار ڈوب کر ہلاک
    Next Article امریکی ایوان نمائندگان سے اسرائیل، یوکرین کو 95 ارب ڈالر امدادی پیکیج کی منظوری
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.