تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عالمی بینک داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لئے ایک ارب ڈالر قرض دے گا
    پاکستان

    عالمی بینک داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لئے ایک ارب ڈالر قرض دے گا

    adminadminاپریل 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: عالمی بینک 2,160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلیے ایک ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا، اس میگا پراجیکٹ کی تعمیر پاکستان میں سستی بجلی کی فراہمی کیلیے انتہائی ضروری ہے۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کا بورڈ آف ڈائریکٹر جون میں اس قرض کی منظوری دے گا، جبکہ قبل ازیں مئی کے تیسرے ہفتے میں اس کی منظوری دینے کا کہا گیا تھا۔

    عالمی بینک کی منصوبے سے متعلق دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ وہ ری کسنٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ کیلیے اپنے انٹرنیشنل بینک اور انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے ذریعے مزید ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا، یہ عالمی بینک کی جانب سے تیسری بڑی فنانسنگ ہے۔

    قبل ازیں عالمی بینک ابتدائی کاموں کے لئے 588.4 ملین ڈالر اور ٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب کے لئے 700 ملین ڈالر کی منظوری دے چکا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان کو سستی بجلی کے حصول کی اشد ضرورت ہے، درآمدی ایندھن سے بننے والی بجلی انتہائی مہنگی پڑتی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کو شدید بحران کا سامنا ہے، اور گھریلوں صارفین سمیت فیکٹریز، مساجد اور اسپتال وغیرہ نے نیشنل گرڈ سے جان چھڑا کر سولر سسٹم لگانا شروع کردیا ہے، جس سے باقی بچ رہنے والے صارفین پر بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔

    عالمی بینک کے نئے تخمینے کے مطابق منصوبے کی لاگت 13 فیصد اضافے کے ساتھ 4.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.9 ارب ڈالر ہوگئی ہے، اس منصوبے کو مکمل کرنے کا پہلا ہدف دسمبر 2021 مقرر کیا گیا تھا، نواز شریف حکومت نے 2013 میں دیامیر بھاشا ڈیم پر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو ترجیح دی تھی، اور وہ 2018 سے پہلے اس کے پہلے مرحلے کا افتتاح کرنے کے خواہش مند تھے، لیکن منصوبہ تعطل کا شکار ہوتا گیا، تاہم اب عالمی بینک نے اس کی تکمیل کی مدت 2028 مقرر کی ہے۔

    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے پاکستان کو درآمدی ایندھن کی مد میں سالانہ 1.8 ارب ڈالر کی بچت ہوگی، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 5 ملین ٹن کمی ہوگی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچین کے تعاون سے ریلوے کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ
    Next Article پاک نیوزی لینڈ سیریز، کیوی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.