تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، موسم خوشگوار
    پاکستان

    ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، موسم خوشگوار

    adminadminاپریل 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد/لاہور:اسلام آباد ،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیاجبکہ ریتلے طوفان کی وجہ سے چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین کے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرہ اور گردونواح میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بوندا باندی سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے جبکہ جھنگ شہر اور گردونواح میں کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

    خیبرپختونخوا میں پاراچنار شہر اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی جبکہ کوئٹہ اور گردونواح میں بھی بادل خوب برسے اور وادی نیلم میں سیاحتی مقامات پر تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔

    ادھر افغانستان کے سرحدی ریگستان سے اٹھنے والا ریتلا طوفان پاکستانی علاقوں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، گلستان، جنگل پیرعلیزئی، سرانان میں ریت کے طوفان سے کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے، کچی دیواریں، سولرپینلز گر گئے۔

    دوسری جانب ریتلے طوفان کی وجہ سے چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین کے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    بارش کی پیشگوئی

    ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آج جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی آج اور کل بادل برسنے کا امکان ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنوشکی میں9 پنجابی افراد اغواء کے بعدقتل، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
    Next Article محسن نقوی،مریم نواز کی نوشکی اندوہناک واقعہ کی مذمت
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.