تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ملک کی اہم سیاسی شخصیات عید کہاں منائیں گی؟
    پاکستان

    ملک کی اہم سیاسی شخصیات عید کہاں منائیں گی؟

    adminadminاپریل 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سمیت اہم شخصیات عید الفطر کہاں منائیں گی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف جاتی امرا میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف لاہور جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر نواب شاہ میں منائیں گے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدا بخش، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بونیر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہری پور میں نماز عید ادا کریں گے جبکہ پرویزخٹک نوشہرہ میں عید منائیں گے۔

    کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کراچی، قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان، چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی ملتان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ آبائی شہر نواب شاہ میں نماز عید ادا کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاتی امرا میں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون میں نمازعید ادا کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ڈی آئی خان، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کوئٹہ میں عیدالفطر منائیں گے۔

    حمزہ شہاز شریف ماڈل ٹاؤن لاہور، وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار لاہور، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چاغی میں عید منائیں گے۔

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان لاہور، گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کوئٹہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نماز عید گورنر ہاؤس پشاور میں ادا کریں گے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی احمد خان قصور، سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سکھر، سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی مانسہرہ، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی ڈاکٹر عباد الرحمان شانگلہ میں عید منائیں گے۔

    صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان میرپور، وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق بھمبر، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی لطیف اکبر مظفرآباد میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔

    سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن حیدرآباد، وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نوشیرو فیروز، ڈاکٹر فاروق ستار پی آئی بی گراؤنڈ کراچی، مصطفیٰ کمال کراچی میں عید کی نماز ادا کریں گے۔

    مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ فیصل آباد، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا فیصل آباد، سابق وزیر اعلیٰ اور بی این پی کے سربراہ اختر مینگل اپنے آبائی علاقے وڈھ میں عید الفطر منائیں گے۔

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اپنے آبائی علاقے مستونگ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری خضدار، اپوزیشن لیڈر آزاد جموں و کشمیر خواجہ فاروق مظفرآباد ، سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سکھر میں نماز عید ادا کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآئمہ بیگ کا عیدالفطر کے موقع پر نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان
    Next Article آئرلینڈ کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.