اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نیپرا نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 92 پیسے اضافے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے بعد صارفین اپریل کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کریں گے اور اس کا اطلاق اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔