تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اپنے فیصلوں کی مجھے بہت بڑی قیمت چکانی پڑی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
    پاکستان

    اپنے فیصلوں کی مجھے بہت بڑی قیمت چکانی پڑی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

    adminadminاپریل 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ مجھے اپنے فیصلوں کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑی ہے۔

    فل کورٹ ریفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم نے کہا کہ اگر کوئی سائل سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو قیامت کے دن حاضر ہوں۔ 31 سال کے عرصے میں 15 ہزار فیصلے دیے۔

    جسٹس محمد ابراہیم نے کہا کہ 15 ہزار فیصلوں میں 509 فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج ہوئے، ان میں بھی 279 کو عدالت عظمیٰ نے برقرار رکھا۔ پچھلے کچھ عرصے میں ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کیے مگر ہمیں سیاسی جماعت سے منسوب کیا گیا۔ ہمارے قانون کے مطابق فیصلوں پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں کی مجھے بہت بڑی قیمت چکانی پڑی ہے۔ ہم نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کیے ہیں۔ ہائی کورٹ پر دسویں نمبر کا جج تھا جب مجھے آرمی پبلک اسکول کمیشن کی انکوائری سونپی گئی۔ کمیشن کی انکوئری میں ہم نے اے پی ایس فیملیز و دیگر گواہان کے ساتھ آرمی آفیسرز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔

    چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ سینئر جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس ہیں۔ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ پشاور ہائیکورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتی رہے گی۔

    فل کورٹ ریفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ چیف جسٹس محمد ابراہیم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیف جسٹس محمد ابراہیم نے ہمیشہ انصاف کا ساتھ دیا۔ جسٹس ابراہیم بہت لوگوں کے لیے مثال ہیں۔

    خیال رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فل کورٹ ریفرنس کی تقریب کورٹ روم نمبر ون میں منعقد ہوئی۔

    چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم 11 اگست 2016 کو پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے۔ 1 جون 2018 کو پشاور ہائیکورٹ کے مستقل جج بنے۔ 7 جولائی 2023 کو ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات ہوئے اور 25 اگست 2023 کو ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات ہوئے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleدنیا کے مختلف ممالک میں رواں سال کے پہلے سورج گرہن کا آغاز
    Next Article پاکستان میں مہنگائی 50 سال کی بلندترین سطح پرجاپہنچی، عالمی بینک
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.