تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کراچی میں 13 اور 14 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع
    پاکستان

    کراچی میں 13 اور 14 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

    adminadminاپریل 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: محکمہ موسمیات نے 13اور14اپریل کوکراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق ملک میں مغرب کی جانب سے یکے بعد دیگرے دوسسٹم داخل ہوں گے،مغربی ہواؤں کا پہلا نیا سلسلہ 10اپریل کو ملک میں داخل ہوگا جبکہ دوسرا مغربی سلسلہ 12اپریل کو داخل ہوگا جو 15اپریل تک برقراررہےگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دوسرے مغربی سلسلے کے تحت 13 اور14اپریل کوکراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران شہرمیں آندھی اورہواؤں کےجھکڑبھی چل سکتے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع سکھر،جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبرشہدادکوٹ اورسانگھڑمیں بھی تیزہواؤں اورآندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    ارلی وارننگ سینٹر نے اگلے2سے3روزکے دوران صوبہ سندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، اس دوران کہیں پر درجہ حرارت 42 ڈگری اور کہیں 39 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

    کراچی میں 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، دوپہرکے وقت سمندری ہوائیں بدستورغیرفعال رہ سکتی ہیں جبکہ شام کے وقت سمندر کی ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ پارہ 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ دیہی سندھ کے علاقے شہید بے نظیرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپشاور میں عید پر مختلف پابندیاں لگا دی گئیں
    Next Article آرمی چیف کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو افطار ڈنر
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.