تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کر نے پر اداکار عمران عباس کی سوشل میڈیا پیجز پر تنقید
    فن و فنکار

    الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کر نے پر اداکار عمران عباس کی سوشل میڈیا پیجز پر تنقید

    adminadminاپریل 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیجز سے پوچھا ہے کہ آپ کے پاس رمضان کے مہینے میں بے بنیاد افواہیں پھیلانے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں؟۔

    گزشتہ روز سوشل میڈیا پر عمران عباس کی ایک پوسٹ وائرل ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ کیا اُن لوگوں کا عُمرہ قبول ہوگا جو دوسروں کے پیسے لیکر بھاگے ہوئے ہیں اور خانہ کعبہ سے اپنی تصاویر پوسٹ کررہے ہیں۔

    یہ پوسٹ جیسے ہی وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی پروڈیوسر نے عمران عباس کے پیسے نہیں دیے اور اب انہی پیسوں سے وہ عُمرہ ادا کررہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر جھوٹے دعووں سے تنگ آکر بالآخر عمران عباس نے بھی خاموشی توڑ دی، اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ یہ دیکھ کر بہت مایوسی ہوتی ہے کہ کس طرح کچھ لوگ ہمارے الفاظ کو توڑ مروڑ کر ایسے منظر ناموں کو گھڑتے ہیں جن کی حقیقت میں کوئی بنیاد نہیں ہوتی۔

    عمران عباس نے پوچھا کہ کیا آپ کے پاس رمضان کے مہینے میں منفی اور بے بنیاد افواہوں کو پھیلانے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں؟ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ آپ کسی انسان پر ایسے کاموں کے جھوٹے الزام لگا رہے ہو جو اُس نے کبھی کیے ہی نہیں۔

    اداکار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ میری بھی میڈیا انڈسٹری سے باہر کی زندگی ہے اور میری پوسٹ میں جس فرد،کمپنی کا ذکر کیا گیا ہے، وہ یقینی طور پر اس شعبے سے منسلک نہیں ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ اس انڈسٹری میں کسی پروڈکشن ہاؤس یا پروڈیوسر نے میرے کوئی پیسے نہیں کھائے، میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے ہمیشہ ایماندار پروڈیوسرز کے ساتھ کام کیا ہے، میری ادائیگیاں ہمیشہ کسی بھی شوٹنگ کے اختتام سے پہلے اچھی طرح سے طے پا جاتی ہیں۔

    عمران عباس نے مزید کہا کہ یہ ناگوار بات ہے کہ سوشل میڈیا کے کچھ پیجز نے غلط طریقے سے میری پوسٹ کو کسی ایسے شخص سے جوڑ دیا جو بروقت ادائیگیوں کے لیے مشہور ہیں اور مجھے اپنی فیملی کی طرح سمجھتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں معروف پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے اپنی فیملی کے ہمراہ عُمرے کی سعادت حاصل کی تھی، انہوں نے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔

    عمران عباس کی عُمرے سے متعلق پوسٹ کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ اداکار نے یہ پوسٹ پروڈیوسر عبداللہ کادوانی کے لیے جاری کی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article14 سالوں میں پاکستانی ٹیم کے 10 ٹی20 کوچز تبدیل
    Next Article دنیا کے معمر ترین مرد کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.