تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بانی تحریک انصاف کو اڈیالہ جیل میں میسر سہولیات کی رپورٹ عدالت میں جمع
    پاکستان

    بانی تحریک انصاف کو اڈیالہ جیل میں میسر سہولیات کی رپورٹ عدالت میں جمع

    adminadminاپریل 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: اڈیالہ کی انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کو جیل میں میسر سہولیات کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔

    لاہور ہائیکورٹ میں جمع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ میں 7 سیلز پر مشتمل سیکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے، جن میں سے 2 سیلز بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں جبکہ 5 سیل سیکورٹی کی وجوہات کی بنا پر بند رکھے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عام طور پر 7 سیلز میں 35 قیدی رکھے جاتے ہیں، ان سیلز کے صحن کو بھی بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی، چہل قدمی کے لیے استعمال کرتے ہیں جبکہ یہاں تک کسی بھی شخص کی بغیر اجازت رسائی ممکن نہیں ہے۔
    اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بتایا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وارڈ کی حفاظت کے لیے پیشہ ور تربیت یافتہ 15 اہلکار مامور ہیں جن میں دو افسران بھی شامل ہیں، جبکہ اڈیالہ جیل میں 10 قیدیوں پر ایک اہلکار تعینات ہے، اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی اور سیکیورٹی پر تین اہلکار تعینات ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیل میں 7000 قیدیوں کے لیے الگ اور بانی پی ٹی آئی کے الگ سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم نصب ہے، جس پر پانچ لاکھ روپے خرچہ آیا ہے، اس کے علاوہ سیکیورٹی پر ماہانہ بارہ لاکھ روپے خرچ آرہا ہے۔

    انتظامیہ نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا کھانا الگ کچن میں خاص ضابطوں کے تحت پکایا جاتا ہے، اور انہیں صحت افزا کھانا مہیا کیا جاتا ہے، یہ کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے جس کا میڈیکل افسر اور ڈپٹی سپرنٹنٹنڈنٹ معائنہ بھی کرتے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیل کے میڈیکل افسر کے علاؤہ راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال کے 6 میڈیکل افسران بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل ٹریٹمنٹ کے لیے تعینات ہیں، دوسرے اسپتال کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم ہر ہفتے جیل کا دورہ کرتی ہے اور ضرورت پڑنے پر چیک اپ بھی کرتی ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو چہل قدمی کیلئے جیل میں ایک خاص جگہ فراہم کی گئی ہے جبکہ ورزش کے لیے مشین اور دیگر اشیا فراہم کی گئی ہیں۔

    علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آنے والوں کیلئے اہم قواعد و ضوابط بنائے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کے دوران، ایک جامع سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔

    اڈیالہ جیل کی حفاظت کے لیے جیل پولیس، رینجرز، ضلعی پولیس فرائض ادا کررہی ہے جبکہ جیل اور اردگرد کے علاقے کلئیر رکھنے کے لیے سرچ آپریشن کیے جاتے ہیں۔

    جیل میں بانی پی ٹی آئی اور تمام قیدیوں کی سیکورٹی کے لیے فرضی مشقیں بھی کی گئی ہیں اور اڈیالہ جیل کی جانب جانے والے روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے اور اطراف میں رینجرز و ایلیٹ فورس کے اہلکار گشت بھی کرتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleقومی ٹیم کا غیرروایتی مشقوں کا حامل فٹنس کیمپ اختتام پذیر ہو گیا
    Next Article غزہ کی دردناک صورتحال بیان کرنے کے دوران سلامتی کونسل اجلاس میں زلزلہ آ گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.