تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » فردین خان کی 14 سال بعد اداکاری کی دنیا میں واپسی
    فن و فنکار

    فردین خان کی 14 سال بعد اداکاری کی دنیا میں واپسی

    adminadminاپریل 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: ماضی میں بالی ووڈ کو مقبول فلمیں دینے والے معروف اداکار فردین خان نے بالآخر 14 سال بعد اداکاری کی دُنیا میں واپسی کرلی۔

    فردین خان نے فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ سے اداکاری کی دنیا میں واپسی کی ہے، اداکاری کی واپسی کی خبر او ٹی ٹی پلیٹ فارم ‘نیٹ فلکس انڈیا’ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹر کے ذریعے دی۔

    پوسٹر میں فردین خان کو ولی محمد کے کردار میں دکھایا گیا ہے جوکہ وہ ویب سیریز ‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ میں نبھائیں گے۔

    فردین خان کی پہلی جھلک میں وہ ثقافتی شاہی لباس میں ملبوس ہیں، وہ چہرے پر بڑی مونچھوں اور سر پر ٹوپی پہنے تخت پر بیٹھے ہیں۔

    نیٹ فلکس انڈیا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ محبت اور فرض کی کشمکش میں گرفتار ولی محمد اپنی شاہی ذمہ داریوں سے اپنے دل کی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

    خیال رہے کہ ‘ہیرا منڈی، دی ڈائمنڈ بازار’ کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

    ویب سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سنجیدا شیخ اور شرمین سیگل شامل ہیں۔

    سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی مہاکاوی، شاندار سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ یکم مئی کو صرف نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

    خیال رہے کہ ‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ سے قبل فردین خان آخری بار سال 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دلہا مل گیا’ میں نظر آئے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعامر کی واپسی سے 3 فاسٹ بولرز کیلئے خطرے کی گھنٹی
    Next Article نیمل خاور نے بھی یوٹیوب پر اپنا چینل بنا لیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.