اسلام آباد: اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کے معاملہ پر وفاقی پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق خط پر آرسینک پاؤڈر پایا گیا، جس کی مقدار زہریلی نہیں تھی، آرسینک جن جن پنسار سے ملتا ہے ان کا بھی ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج اور خط بھیجنے والوں کے نام نادرا کو بھجوا دیئے گئے۔
پولیس کی ارسال کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خط پر لگائی جانے والی پوسٹل سٹیمپ کا بھی تجزیہ کیا جارہا ہے، محکمہ انسداد دہشتگردی کی دو ٹیمیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے لئے بنائی گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائی جارہی ہے۔