اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے کل سعودی عرب جائیں گے۔، وزیراعظم کے دورہ سعودی کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گی بکہ جدہ میں وزیراعظم کی سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کل سہ پہر سعودی عرب کے لئے روانہ ہوں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی وزیراعظم کے ہمراہ کل عمرہ کے لئے سعودی عرب جائیں گی۔وزیراعظم دورہ کے دوران عمرہ اداکریں گے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے ۔
ذرائع کاکہناہے کہ ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم کی اس دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہورہی ہے ملاقات کاوقت طے ہونے کے بعد جدہ میں وزیراعظم کی سعودی کراؤن پرنس سے ملاقات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں مختلف پراجیکٹس سے متعلق بات چیت بھی ہوگی۔ملاقات کے دوران ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، وزیراعظم کے دورہ سعودی کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دیں گے۔