اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایران میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایران کے شہر راسک اور چابہار میں پولیس اور سکیورٹی تنصیبات پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق متاثرین اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ایران اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان کو خطے میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک علاقائی اور عالمی خطرہ ہے جس کے لیے پُرعزم ردعمل کی ضرورت ہے۔