تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایکس بندش کے خلاف کیس ، سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں طلب
    پاکستان

    ایکس بندش کے خلاف کیس ، سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں طلب

    adminadminاپریل 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: ایکس بندش کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو عید کے بعد ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوئی ثبوت بھی ہوں گے، آپ نے آئی بی کی رپورٹ پر اٹھا کر ایکس بند کر دیا۔

    سماعت کے آغاز پر وزارت داخلہ کی رپورٹ پیش ہونے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔

    جوائنٹ سیکریٹری داخلہ نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ سیکیورٹی ایجنسیز کی رپورٹ پر ایکس بند کیا گیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوئی لکھت پڑھت بھی تو بتائیں، پڑھ کر بتائیں کچھ یہی کہا تھا کہ تفصیلات لے کر آئیں، یہ کونسا طریقہ ہے اور یہ کیا رویہ ہے، نہ فائل لائے نہ کچھ، آپ بتا دیں میں کیا وجہ لکھواوٴں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا سیکریٹری کو بلا لوں، جوائنٹ سیکریٹری صاحب زبانی نہیں ہر چیز لکھ کر دیں کیا سیکیورٹی خدشات ہیں اور ڈاکومنٹس دکھائیں، زبانی کلامی بات نہیں ہوگی۔

    جوائنٹ سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ انٹرنیٹ پر ملکی سلامتی کو خطرہ تھا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں نے کہا ہے تقریر نہیں کرنی مجھے وجوہات بتائیں، تقریر میں آپ سے زیادہ کر لیتا ہوں اور اس رپورٹ سے تو بہتر میرا سیکریٹری رپورٹ بنا دے گا، میں ایسے نہیں سنوں گا۔ جوائنٹ سیکریٹری نے کہا کہ دوسرا صفحہ دیکھ لیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ کیا طریقہ ہے کورٹ میں پیش ہونے کا، آپ پہلی بار پیش ہوئے ہیں کیا۔ جوائنٹ سیکریٹری نے کہا کہ رپورٹ میں ہے کہ ملکی سلامتی کے خلاف مواد اپلوڈ کیا جاتا ہے اور اس لیے بند کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوئی ثبوت بھی ہوں گے ناں آئی بی کی رپورٹ پر آپ نے اٹھا کر ایکس بند کر دیا، اس میں کوئی وجوہات نہیں لکھی ہوئی صرف قیاس پر مبنی رپورٹ ہے۔

    چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ سیکریٹری داخلہ کو بلائیں ان کے بس کی بات نہیں، دوسری عدالتوں کے فیصلے ہیں تو وہ جمع کروا دیں، جو باتیں دوسری عدالت میں کیں یہاں نہ کریں۔ دیکھتے ہیں کون سی عدالت پہلے فیصلہ کرتی ہے، دیکھتے ہیں دیگر عدالتوں میں بھی کیس ہے تو کون پہلے کھلواتا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جو بھی خطرہ ہے اس سے متعلق وجوہات اور ثبوت تحریری پیش کریں، آئندہ سماعت پر سیکریٹری داخلہ پیش ہوں اور ایکس بندش کی وجوہات سے آگاہ کریں، مفروضوں پر مبنی رپورٹ پیش نہ کی جائے، قومی سلامتی کو بھی خطرہ ہو تو ٹھوس ثبوت وجوہات عدالت کو بتائیں۔

    بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید کے بعد سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ایکس بندش کے خلاف کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنوال سعید نے کرکٹرز کی جانب سے میسجز پر خاموشی توڑ دی
    Next Article دس سال بعد پھر چیمپئینز لیگ ٹی20 کرکٹ کو بحال کرنے کی تیاری
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.