تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سپریم کورٹ کے چار ججز کو بھی خطوط ملے ہیں،خطوط پر اسٹیمپ مدھم ہے، ڈی آئی جی
    پاکستان

    سپریم کورٹ کے چار ججز کو بھی خطوط ملے ہیں،خطوط پر اسٹیمپ مدھم ہے، ڈی آئی جی

    adminadminاپریل 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: ججز کو انتھراکس پاوٴڈر بھرے دھمکی آمیز خطوط ملنے پر آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوگئے، ڈی آئی جی نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے چار ججز کو بھی ایسے خطوط ملے ہیں۔ خطوط پر اسٹیمپ مدھم ہے مگر راولپنڈی کی اسٹیمپ پڑھی جاری ہے۔

    سائفر کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے دھمکی آمیز خطوط ملنے کا واقعہ اٹھادیا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو روسٹرم پر بلالیا اور ساتھ ہی گزشتہ روز کے واقعے پر آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز فوری طور پر ہائی کورٹ طلب کرلیا۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت دی کہ سینئر وکلاء یہاں موجود ہیں آئی جی اور ایس ایس پی آپریشن کو یہاں بلالیں کل جو معاملہ ہوا اس معاملے سے متعلق بات کریں گے۔

    بعدازاں ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی ہمایوں حمزہ عدالت میں پیش ہوگئے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ ابھی تک کسی کے پاس آئی جی کا ایکٹنگ چارج ں ہیں، اسلام آباد پولیس کے تمام آپریشنز میں دیکھ رہا ہوں، فرانزک معائنے کے لیے بھجوا دیے ہیں، تین سے چار دن میں رپورٹ آ جائے گی۔

    عدالت نے پوچھا کہ کہاں سے خطوط پوسٹ کیے گئے؟ اس پر ڈی آئی جی نے کہا کہ اسٹیمپ نہیں پڑھیں جارہی، آج سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو بھی اسی نام سے خطوط ملے ہیں۔ اس دوران بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ انہیں ہر بصورت خط بھیجنے والی ریشماں کو ڈھونڈنا چاہیے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈی آئی جی سے کہا کہ آپ ابھی اسٹیمپ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں؟ کیا تمام خطوط ایک ہی ڈاک خانے سے آئے؟۔ڈی آئی جی نے کہا کہ خطوط پر اسٹیمپ مدھم ہے مگر راولپنڈی کی اسٹیمپ پڑھی جاری ہے۔

    عدالت نے پوچھا کہ آپ دونوں افسران نے خطوط کے لفافے دیکھے ہیں؟ اس پر ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے کہا کہ بظاہر راولپنڈی جی پی او لگ رہا ہے، جی پی او میں پوسٹ نہیں ہوا کسی لیٹر باکس میں ڈالا گیا ہے ہم اس لیٹر باکس کی سی سی ٹی وی اور ایریا کی معلومات حاصل کر رہے ہیں اور تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

    اس دوران ڈی آئی نے انکشاف کیا کہ سپریم کورٹ کے چار ججز کو بھی اسی طرح کے خطوط ملے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصدر مملکت سے سنگاپور میں پاکستان کی نامزد ہائی کمشنر رابعہ شفیق کی ملاقات
    Next Article چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے ججز بھی دھمکی آمیز خطوط موصول
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.