تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ارسا نے موسم گرما میں نہری پانی کے شدید بحران کا خدشہ ظاہر کردیا
    پاکستان

    ارسا نے موسم گرما میں نہری پانی کے شدید بحران کا خدشہ ظاہر کردیا

    adminadminاپریل 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے رواں موسم گرما میں نہری پانی کے شدید بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    ارسا نے پانی کے ممکنہ بحران کی وجہ واپڈا کی مبینہ نااہلی، کم برف باری اور بڑی مقدار میں پانی چوری قرار دے دیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ رواں موسم گرما میں پانی کا شارٹ فال 40 فی صد تک جا سکتا ہے۔

    اجلاس میں بریفنگ سے متعلق ذرائع ارسا نے کہا کہ واپڈا تربیلا ڈیم پر توسیحی منصوبوں پر بر وقت تعمیری کام مکمل نہیں کر سکا، ٹی فائیو منصوبے کی تعمیر میں تاخیر سے 85ہزار کیوسک پانی کا اخراج نہیں ہو سکے گا۔

    ذرائع ارسا کے مطابق ٹی فور منصوبے کی غلط ڈیزائننگ سے 30ہزار کیوسک پانی کا اخراج نہیں ہو سکے گا، تربیلا ڈیم سے مجموعی طور پر 1لاکھ15 ہزار کیوسک پانی کی فراہمی نہیں ہو سکے گی، منگلا ڈیم پاور یونٹس کی تعمیر نو کے باعث پنجاب کو 45ہزار کیوسک پانی کی فراہمی رک جانے کا امکان ہے۔

    اجلاس میں بریفنگ سے متعلق ذرائع ارسا نے بتایا کہ نہروں ،بیراجز اور دریاوں سے 15 فی صد پانی چوری بھی پانی کے بحران میں شدت پیدا کرے گی، رواں خریف سیزن میں ایک کروڑ کیوسک پانی سمندر میں ضائع ہونے کا امکان ہے جبکہ صوبوں کی جانب سے پانی کی تقسیم پر غلط اعداوشمار دیے جانے کا انکشاف کیا گیا۔

    ذرائع ارسا کے مطابق سکھر، گدو اور کوٹری سے پانی کے اخراج کے درست اعداوشمار نہیں دے گیے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچینی کمپنی کا بشام حملے کے بعد دیامربھاشا ڈیم پر کام دوبارہ شروع کردیا
    Next Article ساحر علی بگا نے راحت فتح علی خان کو ’منافق‘ کیوں کہا؟
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.