تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » زراعت، ڈیری کے شعبے میں نیدرلینڈز کی مہارت سے مستفید ہوناچاہتے ہیں، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
    پاکستان

    زراعت، ڈیری کے شعبے میں نیدرلینڈز کی مہارت سے مستفید ہوناچاہتے ہیں، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

    adminadminاپریل 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت، ڈیری اور زرعی پیداوار میں نیدرلینڈز کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے جس سے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

    وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان میں تعینات ہالینڈ کی سفیر ہینی ڈی رائز نے ملاقات کی، وزیر خزانہ نے نیدرلینڈز کے سفیر کا پرتپاک خیر مقدم کیا، پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کو سراہا۔

    وفاقی وزیرخزانہ نے مشترکہ اقدار و تعاون کی تاریخ پر مبنی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
    اجلاس میں حکومت پاکستان کی جانب سے معاشی ترقی کےفروغ اور مالی استحکام یقینی بنانے کے لیے نافذ کی جانے والی ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا او محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی منتقلی میں دلچسپی رکھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ زراعت، ڈیری اور زرعی پیداوار میں نیدرلینڈز کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، جس سے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی۔

    نیدرلینڈز کی سفیر نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید فروغ دینے کے عزم پر زور دیا اور انہوں نے معیشت کے اہم شعبوں میں اصلاحات کے لیے حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا۔

    سفیر نے نیدرلینڈز کی جانب سے پاکستان میں چلائے جانے والے پائلٹ منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جن میں مچھلی کی پیداوار، ٹیکسٹائل کی صنعتوں میں لیبر سیفٹی اور ماحولیاتی معیار یقینی بنانا اور زراعت میں پانی کے انتظام سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔

    انہوں نے ان اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے نیدرلینڈز کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا کہ فریقین نے باہمی تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleضمنی انتخابات، پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور دیگر الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار
    Next Article پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک میں میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر متاثر ہونے کے بعد بحال ہونا شروع
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.