تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسپیکر ایاز صادق کا چینی سفارتخانے کا دورہ، سفیر سے چینی انجینئرز کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
    پاکستان

    اسپیکر ایاز صادق کا چینی سفارتخانے کا دورہ، سفیر سے چینی انجینئرز کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

    adminadminاپریل 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا، سپیکر نے چینی سفیر سے ملاقات کی۔

    سپیکر سردارایاز صادق نے شانگلہ بشام کے مقام پر دہشتگردانہ حملے میں چینی انجینئرز کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ جاں بحق چینی انجینئرز کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں، چین پاکستان کا بااعتماد دوست ہے اور ہر مشکل وقت کا ساتھی ہے۔

    سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام دہشتگردی کے اس واقعہ میں جاں بحق چینی انجینئرز کے اہلخانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان کو چین کی سدا بہار دوستی پر فخر ہے، چینی باشندوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا گھناؤنی سازش ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمان، عوام اور سکیورٹی فورسز پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان کی پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتیں چینی انجینئرز کی ہلاکتوں پر افسردہ ہیں۔

    سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مشکل وقت میں چین کی پارلیمنٹ، حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، چین پاکستان کا مخلص اور بااعتماد دوست ہے، چینی انجینئرز پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصہیونی فوج کا این جی او کی گاڑی پر حملہ،7 امدادی کارکن ہلاک
    Next Article پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کی فوری رہائی اور خصوصی طبّی معائنے کا مطالبہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.