اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر ازخود نوٹس لے لیا۔
سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیلئے 7 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا، بنچ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان بنچ میں شامل ہوں گے۔
لارجر بنچ بدھ کو ساڑھے 11 بجے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے ازخود نوٹس لینے کی منظوری دی،ازخود نوٹس لینے کی تجویز چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے دی تھی۔