تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صدر مملکت و وزیراعظم کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
    پاکستان

    صدر مملکت و وزیراعظم کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

    adminadminمارچ 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف اوربلاول بھٹوزرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عالمی سطح پر پرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، ہمارے مسیحی بھائیوں اور بہنوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسٹر کا تہوار امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے، آج ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں، آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق حاصل ہیں۔

    صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور اْن کی خوشحالی کے اقدامات کیلئے پرعزم ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب ایسٹر 2024 کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسٹر کے تہوار پر پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ایسٹر کا دن ہمیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیار، رواداری اور عفو و درگزر کے پیغام پر غور کرنے اور اس کو اپنانے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے، انہی اقدار کو اپناتے ہوئے ہم آج کی تنازعات سے بھری اس دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس پرمسرت موقع پر میں پاکستان کے قیام اور اس کی سماجی و اقتصادی ترقی کی جدوجہد میں اپنی مسیحی برادری کے کلیدی کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کی ترقی اور استحکام میں اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا خوبصورت امتزاج ہے، آئیں ہم ایک روادار اور مربوط معاشرے کی تعمیر کیلئے متحد ہو کر کام کریں، ہم ملکر ان ملک دشمن قوتوں کو شکست دیں جو ہمارے معاشرے کے تانے بانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن ایک بار پھر سے ہم اپنی تمام اقلیتوں کی سماجی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہماری تمام مسیحی برادری کو پْرامن ایسٹر کی مبارکباد! پاکستان پائندہ باد۔”

    ادھر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عالمی سطح پر پرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار اپنے پیغام کے ساتھ اْمید اور تجدید کے ساتھ نہ صرف روحانی بلکہ سیاسی منظر نامے میں بھی اہمیت کا حامل ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس پْرمسرت موقع پر پاکستان کی مسیحی برادری کے غیر متزلزل جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال میں ان کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا، جنہوں نے ہماری قوم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    یاد رہے کہ دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے، دنیا بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں بھی” اے آئی“ کانشانہ بن گئیں
    Next Article اروند کیجری وال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی کا دفتر بھی سیل
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.