اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خط کا جواب دے دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اہم اقدامات پر مل کر کام کررہے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے اور گرین الائینس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔