تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » یہ مفاہمت نہیں مزاحمت کا وقت ہے، ہمیں قانون کی بالادستی کیلئے ابھی سے باہر نکلنا ہوگا،اسد قیصر
    پاکستان

    یہ مفاہمت نہیں مزاحمت کا وقت ہے، ہمیں قانون کی بالادستی کیلئے ابھی سے باہر نکلنا ہوگا،اسد قیصر

    adminadminمارچ 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد : مرکزی رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے تحریک بہت جلد شروع کررہے ہیں۔یہ مفاہمت نہیں مزاحمت کا وقت ہے، ہمیں قانون کی بالادستی کیلئے ابھی سے باہر نکلنا ہوگا۔

    رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے ججز پر جس طرح دباؤ ڈالا گیا اور ان کو ڈرایا دھمکایا گیا یہ اب سپریم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہائی کورٹ کے ججز کو مکمل تحفظ فراہم کریں، ہائی کورٹ کے معزز ججز کی توہین میں شہباز شریف کا مکمل ہاتھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سال میں تحریک انصاف اور عدلیہ کے ججز کو شہباز شریف کے دور حکومت میں ہراساں کیا گیا، ججز کے ساتھ یہ واقعات پورے پاکستان پیش آئے ہیں لیکن ہائی کورٹ کے ان 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں۔

    اسد قیصرنے کہا کہ میں پاکستانی شہری اور قومی اسمبلی کے ممبر کے حیثیت سے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ان ججز کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے، میرا وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کو مشورہ ہے کہ وفاق کے ساتھ روابط ختم کر دیں کیونکہ انہوں نے آپ کا کوئی مطالبہ نہیں ماننا، انہوں نے ابھی تک ایک افسر بھی آپ کے کہنے پر نہیں لگایا نہ صوبے کے بقایاجات پر کوئی پیشرفت ہوئی ہیں۔

    رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ مفاہمت نہیں مزاحمت کا وقت ہے، ہمیں قانون کی بالادستی کیلئے ابھی سے باہر نکلنا ہوگا، میں تمام وکلاء برادری، سول سوسائٹی، میڈیا برادری، اساتذہ، طالب علم اور کسان حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ آئین کی بالادستی کی تحریک میں شرکت کریں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی قوم کے حقوق کا سوال ہے کہ آیا قوم نے بنانا ریپبلک میں زندگی گزارنی ہے یا اس ملک میں رہنا ہے جہاں آئین و قانون کی حکمرانی ہو، ہم بہت بڑی تحریک جلد شروع کرنے جارہے ہیں۔

    اسد قیصر نے مزید کہا کہ اپنے حقوق کی جنگ آخر تک لڑیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، آزاد عدلیہ ہو اور عوام کی حکمرانی ہو، پاکستانی عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا اور ملک کودوبارہ قائداعظم کا پاکستان بنانا ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleفواد چوہدری سے اڈیالہ جیل میں فیملی کی ملاقات
    Next Article پرویز الٰہی کو پمز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.