تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عدلیہ کی آزادی پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فل کورٹ اعلامیہ
    پاکستان

    عدلیہ کی آزادی پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فل کورٹ اعلامیہ

    adminadminمارچ 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر چیف جسٹس نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عدلیہ کی آزادی پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے خط لکھنے والے ججز سے ملاقات کی اور اُن کے تحفظات سنے ہیں۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط 25 اپریل 2024 کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو موصول ہوا، جس کے بعد چیف جسٹس نے تمام خط لکھنے والے ججز کی میٹنگ بلا کر اُن سے فردا فردا ملاقات کی اور تحفظات کو سنا۔

    خط میں لگائے گئے الزامات کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے 26 مارچ کو چیف جسٹس پاکستان کی رہائش گاہ پر افطار کے بعد اجلاس بلایا گیا، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز شریک ہوئے۔ یہ میٹنگ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔

    اس کے بعد چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل، وزیر قانون و انصاف، سینئر جج اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات بھی کی۔ یہ جج بار کونسل کے سینئر جج ہیں اور اسلام آباد میں موجود ہیں۔

    چیف جسٹس نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ججوں کے عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عدلیہ کی آزادی پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط کے فوری بعد ملاقات کی، سپریم کورٹ کے تمام ججز نے اتفاق رائے سے چیف جسٹس کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم چیف جسٹس ملاقات میں اعلیٰ سطح کے انکوائری کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے عدالتی آزادی اور خودمختاری پر کوئی قدغن نہ آنے اور اس کے لیے تمام اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے ملاقات میں کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے کے پیراگراف53 کے مطابق قانون سازی کی جائے گی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کیساتھ ملاقات میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کسی بھی صورت عدلیہ کی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، چیف جسٹس پاکستان اور جسٹس منصور علی شاہ نے کہا عدلیہ کی آزادی وہ بنیادی ستون ہے جس کے سبب قانون کی حکمرانی اور مضبوط جمہوریت قائم ہوتی ہے۔

    وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات میں یہ تجویز سامنے آئی کہ خط کے معاملے کی انکوائری کیلئے بے عیب اچھی شہرت رکھنے والے ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا انکوائری کمیشن کی تشکیل کیلئے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی خودمختاری سے متعلق چیف جسٹس پاکستان اور جسٹس منصور علی شاہ کی رائے سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مکمل اتفاق کیا۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ عدلیہ کی خودمختاری کیلئے مزید اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔

    اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے آج ملاقات میں چیف جسٹس آف پاکستان کو یقین دہانی کرائی کہ عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے جبکہ متعلقہ محکموں کوہدایات کے علاوہ ضروری قانون سازی بھی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس آج دوسرے روز بھی ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے تھے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط اور اس کے بعد پیدا شدہ صورت حال کی آئینی و قانونی حیثیت پر غور کیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
    Next Article عالیہ حمزہ ، صنم جاوید ایک اورمقدمے میں گرفتار
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.