اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی حکومت نے کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔
کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل کی سربراہی خود کریں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں وزیر قانون، وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر انسانی وسائل شامل ہیں۔
کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ کو رکن نہیں بنایا گیا۔