ممبئی: بالی وڈ اسٹار سارہ علی خان نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا اشارہ دے دیا۔
اداکارہ کی دو فلمیں ’مرڈر مبارک‘ اور ’اے وطن میرے وطن‘ حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہیں۔
ایک تازہ انٹرویو میں جب ان سے سیاسی میدان میں آنے کا پوچھا گیا تھا تو ان انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن ہے۔
سارہ علی خان اس سے قبل ایک انٹرویو میں بھی سیاسی میدان میں آنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔
خیال رہے کہ سارہ علی خان نے کولمبیا یونیورسٹی سے سیاسیات میں ڈگری حاصل کی ہے۔