تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پشاورہائی کورٹ کاکے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لینے کا حکم
    پاکستان

    پشاورہائی کورٹ کاکے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لینے کا حکم

    adminadminمارچ 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخواا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان سے حلف لینے کا حکم دے دیا۔

    اپوزیشن جماعتوں کے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کے لیے دائر درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے حلف نہ لینے سے متعلق دائر درخواستیں منظور کرتے ہوئے مخصوس نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی سے حلف لینے کا حکم دے دیا۔

    قبل ازیں پیپلز پارٹی، ن لیگ اورجے یو آئی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ کیا اسپیکر حلف لینے سے انکار کررہے ہیں، جس پر اسپیکر کے وکیل علی عظیم آفریدی نے جواب دیا کہ ایسا نہیں ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ گورنر اسمبلی سیشن سمن کر سکتا ہے یا نہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ آرٹیکل 109 میں گورنر کرسکتا ہے، اس کو 105 کے ساتھ پڑھا جائے گا۔ اگر گورنر ایسا کرے گا تو پھر تو وزیراعلیٰ بے اختیار ہوگا۔

    اپوزیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے عدالت میں کہا کہ ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق فیصلہ بھی دیا۔ حلف نہ لینا لارجر بینچ کے اس فیصلے کی خلاف ورزی بھی ہے۔ اگر اسپیکر حلف نہیں لیتا تو گورنر بھی حلف لے سکتا ہے۔

    جسٹس عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ کیا ممبران کی حلف برداری ہاوٴس میں ضروری نہیں؟ جس پر وکیل اپوزیشن نے جواب دیا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے ممبران کو بلایا جائے تو بھی حلف برادری ہوسکتی ہے۔ گورنر کے پاس اجلاس بلانے کا اختیار ہے۔

    جسٹس عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ گورنر وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر اجلاس بلا سکتا ہے۔ لگتا ہے کسی نے تیاری نہیں کی، بس سب صرف عدالت آگئے ہیں۔ حلف برداری کے لیے اسمبلی سیشن کی ضرورت ہے یا نہیں؟، حلف اسمبلی اجلاس میں ہوگا یا چیمبر میں بھی ہوسکتا ہے؟آپ کہتے ہیں کہ اسمبلی سیشن کے بغیر ہوسکتا ہے، تو کیسے ہوگا؟۔

    عدالت نے کہا کہ ممبران کا حلف اسمبلی اجلاس میں ہوتا ہے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے حلف صدر اور گورنر لیتا ہے، ان کا حلف اسمبلی میں نہیں ہوتا۔ آپ لوگوں کو آئین سے کھلواڑ نہیں، آئین کی پاسداری کرنی چاہیے۔

    دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے عدالت کو بتایا کہ آرٹیکل 65 کہتا ہے کہ جب ایک ممبر الیکٹ ہوتا ہے تو وہ حلف لے گا اور یہ تھرڈ شیڈول میں ہے کہ اسمبلی سیشن میں ہوگا۔ بلدوکمار اور اسپیکر اسد قیصر کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے اس کو ڈیفائن کیا ہے۔

    جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ ممبران کا نوٹیفکیشن ہوگیا ہے ان کا حق ہے کہ ان سے حلف لیا جائے۔ بات آئین اور قانون کی ہے۔ آرٹیکل 109 میں سبجیکٹ ٹو آئین کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا۔ آپ کیسے آرٹیکل 109 کو آئین کے کسی اور آرٹیکل کے تناظر میں پڑھ سکتے ہیں۔

    ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ جب وزیر اعلیٰ موجود نہ ہو یا پھر اس کے خلاف عدم اعتماد ہو تو تب گورنر اجلاس آرٹیکل 109 کے تحت طلب کر سکتا ہے۔

    جسٹس عتیق شاہ نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب کیسے آپ اس فیصلے پر انحصار کر رہے ہے جس کو سپریم کورٹ نے بیڈ لا کہا ہے؟۔ آپ کی ٹیم کیا کر رہی ہے، سوئی پڑی ہے؟ انہوں نے یہ تک نہیں دیکھا؟ کیسے آپ عدالت کو اس فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں؟، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ میں نے جو کیس ریفرنس دیا اسے واپس لیتا ہوں۔

    بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے مخصوص نشستوں کے ارکان اسمبلی سے حلف لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جسے بعد میں جاری کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم دیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہم آخری دم تک دہشت گردی کا مقابلہ اپنی پوری طاقت سے کریں گے،آرمی چیف
    Next Article سینیٹ الیکشن ، پنجاب کی جنرل نشستوں پر 7 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.