تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی قرار داد پر عملدرآمد یقینی بنائے،وزیراعظم
    پاکستان

    عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی قرار داد پر عملدرآمد یقینی بنائے،وزیراعظم

    adminadminمارچ 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی فلسطینی ریاست کے حصول کیلئے حمایت جاری رکھے گا۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سکیورٹی کونسل کی قرار داد پر عملدرآمد یقینی بنائے، غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری صیہونی ظلم و جبر کو مستقل طور پر بند ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے شہید ہوئے، غزہ میں اسرائیل نے ہسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں کونشانہ بنایا جو انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

    وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی فلسطینی ریاست کے حصول کیلئے حمایت جاری رکھے گا۔

    دوسری جانب دفتر خارجہ کی جانب سے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کے حوالے سے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کئے جانے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد میں ماہ رمضان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، غزہ میں امداد کی فراہمی اور شہریوں کے تحفظ کے مطالبے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان نے متعدد بار اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھے استعمال کی مذمت کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی منظور کی گئی قرارداد پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہیں، امید ہے اسرائیل کے وحشیانہ حملے ختم اور مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ امید ہے یہ اقدام غزہ میں موجودہ سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا، پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر وزارت داخلہ کے مجاز افسر طلب
    Next Article صنم جاوید کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت ملنے کا تحریری فیصلہ جاری
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.