تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مجھے جیل میں رکھ لیں مگر باقی رہنماوٴں کو رہا کردیں،بانی پی ٹی آئی
    پاکستان

    مجھے جیل میں رکھ لیں مگر باقی رہنماوٴں کو رہا کردیں،بانی پی ٹی آئی

    adminadminمارچ 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصا ف کاکہناہے کہ آٹھ فروری پر بھی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے، انتخابات میں اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا گیا، مجھے جیل میں رکھ لیں مگر باقی رہنماوٴں کو رہا کردیں مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں مگر باقی لوگوں کو رہا کر دیا جائے، ڈاکٹر یاسمین، محمود الرشید، عالیہ حمزہ، اعجاز چوہدری، عمر چیمہ کو جسمانی مسائل ہیں۔

    اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے کہنا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی 25 مئی کی پٹیشن کو سنا جائے اور نو مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، نو مئی واقعات پر اب تک کوئی انکوائری نہیں ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو ریکور کرنے کا حکم دیں، جنہوں نے سی سی ٹی وی چوری کی وہی نو مئی کے ذمہ دار ہیں، کرائم کی انفارمیشن چھپانا بھی جرم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جیسے اسرائیل دہشت گردی کرکے فلسطین پر الزام لگا دیتا ہے، ایسے ہی نو مئی کا واقعہ کرکے ہم پر الزام لگا دیا گیا، نو مئی کی بنیاد پر ایک سیاسی جماعت کو ختم کیا جا رہا ہے، یہ سب کچھ لندن پلان کے تحت چل رہا ہے، مجھے اندر کرنا تھا اور نواز شریف کو لانا تھا، نواز شریف ، اس کے بچوں اور زرداری کے کیسز کو ختم کر دیا گیا، کرپشن کی کتابوں والوں کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آٹھ فروری پر بھی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے، انتخابات میں اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا گیا، الیکشن کمیشن جس نے خود دھاندلی کروائی وہ کیسے انکوائری کر سکتا ہے، دھاندلی زدہ الیکشن سے بننے والی حکومت اور صدر زرداری کی کوئی حیثیت نہیں، حکومت گرانے کے بینیفیشری حکومت میں بیٹھ گئے تو انکوائری کیسے ہوگی۔

    عمران خان نے مطالبہ کیا کہ مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں مگر باقی لوگوں کو رہا کر دیا جائے، ڈاکٹر یاسمین، محمود الرشید، عالیہ حمزہ، اعجاز چوہدری، عمر چیمہ کو جسمانی مسائل ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں اسد مجید نے دھمکی کا بتایا، اسد نے آفیشل میٹنگ پر سائفر بھیجا تھا، امریکا میں سماعت میں ڈونلڈ لو اگر رجیم چینج کو تسلیم کر لیتا تو اس کا دباوٴ پوری جو بائیڈن حکومت پر آتا، بائیڈن حکومت ہل جاتی، ڈونلڈ لو کے بیان پر دوبارہ انکوائری کروائی جائے، امریکی سفیر مجھے ملنے جیل نہیں آئے ، جب ملاقات ہو گی تو ڈونلڈ لو کے بیان اور پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کے کردار پر بات کروں گا۔

    انہوں نے سوال اٹھایا کہ سائفر سے پاکستان متاثر ہوا تو کیوں اس پر انکوائری نہیں ہوئی، اصل سائفر دفتر خارجہ میں موجود ہے، ہمیں سائفر کی پیرافریز کاپی دی گئی تھی، سائفر گم ہوا تو وزیراعظم اپنے آفس کا چوکیدار نہیں ہوتا بلکہ آفس کے کچھ سیکیورٹی پروٹوکولز ہوتے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے پانچ دن میں تین سزائیں سنائی گئیں، ایک ٹی وی اینکر نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ مجھے پانچ فروری تک سزائیں دے دی جائیں گی، میں تو چاہتا تھا کہ میرے کیسز کی سماعت براہ راست نشر کی جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ کے بیان پر یہی کہنا چاہوں گا کہ مافیاز ایسا ہی کرتے ہیں، ہم 8 فروری والے ہیں سیاسی طور پر مقابلہ کرتے ہیں اور یہ مخالفین کا خاتمہ کرتے ہیں، پنجاب میں 40 ایم پی ایز کے فارورڈ بلاک سے متعلق علم نہیں، مجھے پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر کو جان سے مارنے کی دھمکی
    Next Article نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.