تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کسی کو پتا ہی نہیں سائفر کا متن کیا ہے لیکن کہہ رہے ہیں دشمن کو فائدہ ہوگیا، اسلام آباد ہائی کورٹ
    پاکستان

    کسی کو پتا ہی نہیں سائفر کا متن کیا ہے لیکن کہہ رہے ہیں دشمن کو فائدہ ہوگیا، اسلام آباد ہائی کورٹ

    adminadminمارچ 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے واضح کیا ہے کہ کسی کو پتا ہی نہیں سائفر کا متن کیا ہے لیکن کہہ رہے ہیں دشمن کو فائدہ ہوگیا، سارا کیس ایک ڈاکیومنٹ کے گرد گھوم رہا ہے وہ ڈاکیومنٹ ریکارڈ پر نہیں اور اس کا متن بھی ریکارڈ پر نہیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیل پر سماعت ہوئی جو کہ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے روبرو ہوئی۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکلاء سلمان صفدر اور دیگر عدالت کے سامنے پیش جبکہ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ اور ذوالفقار عباسی نقوی، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت بھی پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے ریورٹ منگوائی تھی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کی جانب سے رپورٹ ابھی تک پیش نہ ہوسکی۔

    بانی تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل جاری رکھے اور کہا کہ سائفر آفس چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے، سائفر بذریعہ ای میل موصول ہوا۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی جو سائفر آتا ہے وہ بذریعہ ای میل کوڈڈ شکل میں آتا ہے آفیسر اس کو ڈاؤن لوڈ کر کے ڈی کوڈ کرے گا؟

    سلمان صفدر نے کہا کہ اوریجنل سائفر اسی کے پاس رک جائے گا، سیکرٹ لینگوئج بھی اس کے اوپر لکھی ہوئی ہے، سیکرٹری فارن افیئرز اجازت دیتا ہے کہ سائفر کس کس کے پاس جانا ہے، سائفر کی کاپی جس کے پاس بھی جائے وہ اوریجنل سائفر تصور ہوگا جو واپس کرنا ضروری ہے، یہ سائفر واپس کر کے ضائع کر دیا جاتا ہے۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کہا کہ جو ای میل کوڈڈ فارم میں بذریعہ ای میل آیا کیا وہ اب موجود ہے؟ اس پر اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے کہا کہ جی وہ تو رہے گا۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ کرمنل کیس ہے جس کا ڈاکیومنٹ ریکارڈ پر ہی نہیں ہے، ڈاکیومنٹ جس کے غلط استعمال یا ٹوئسٹ کرنے کا الزام ہے اس کا متن ریکارڈ پر ہی نہیں ہے، یہ سول کیس نہیں ہے بلکہ کرمنل کیس ہے اور مفروضوں پر نہیں جا سکتے اور بغیر کسی شک و شبے کے پراسیکیوشن کو یہ ثابت کرنا ہے۔

    وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جب سپریم کورٹ کے سامنے یہ کیس سنا گیا تو بنچ نے بار بار کہا اس کو سائفر نہ کہیں۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کیا کوڈ تک بانی پی ٹی آئی کی کسی اسٹیج پر رسائی تھی ؟

    سلمان صفدر نے کہا کہ کوئی رسائی نہیں تھی نہ ہی یہ ایف آئی اے کا کیس ہے، سائفر سیکیورٹی کا سیکریٹ کوڈ تک تو رسائی ہی نہیں تو کیسے سسٹم کمپرومائز ہوگیا؟ کل میں عدالت کے سامنے درخواستیں ہائی لائٹ کروں گا وہ کیا ہیں، ہم نے ٹرائل کورٹ کو سائفر گائیڈ لائن کی درخواست دی تھی جو مسترد کردی گئی۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سارا کیس ایک ڈاکیومنٹ کے اردگرد گھوم رہا ہے، وہ ڈاکیومنٹ ریکارڈ پر نہیں ہے اور کم از کم متن بھی ریکارڈ پر نہیں ہے۔

    سلمان صفدر نے کہا کہ آئیڈیلی پراسیکوشن کا کیس یہ تھا کہ دفتر خارجہ سے کوئی سائفر چوری کرکے دشمن ملک کو دے دے، کیا گواہ کہہ رہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر سائفر کی کاپی تفتیشی افسر کو دی گئی؟ تفتیشی افسر نے کسی اسٹیج پر یہ نہیں کہا کہ اسے سائفر کی کاپی دی گئی۔

    اسپیشل پراسیکیوٹر کے وکیل حامد علی شاہ نے کہا کہ سیکریٹ سیکشن پولیٹیکل (ایس ایس پی ) وزارت خارجہ میں ایک سیکشن ہے۔

    سلمان صفدر نے کہا کہ دفتر خارجہ کے گواہ شمعون نے کہا کہ اوریجنل سائفر دفتر خارجہ میں پڑا ہے، اس ایف آئی آر میں سائفر لفظ غلط استعمال ہوا ہے، سائفر دفتر خارجہ میں ہی رک جاتا ہے آگے کاپی پلین ٹیکسٹ جاتی ہے۔

    عدالت نے پوچھا کہ سپر کاپی کوئی آفیشل ٹرمینالوجی تو نہیں ہے؟ اس پر اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے۔

    وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جو نمبر لگا ہے وہ سائفر نہیں پلین ٹیکسٹ ہے یہ ظاہر ہو رہا ہے، ایک صفحہ پہلے وہ کہہ رہے ہیں امریکا سے نمبر لگا اب اگلے صفحے پر کہہ رہے ہیں سائفر کو نمبر یہاں لگا ہے، درست پوزیشن یہ ہے کہ گواہ یہ کہہ رہے ہیں یہ سائفر کی کاپی پر پاکستان میں نمبر لگاہے۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں بھی کچھ جگہوں پر میں نے پڑھا ہے وہاں بھی کاپی لکھا ہوا ہے۔

    عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ یہ کہا لکھا ہے کہ سائفر کی کاپیز کو ضائع کیا جائے گا ؟ اس پر سلمان صفدر نے کہا کہ آپ بھی سائفر دیکھ سکتے ہیں ۔

    عدالت نے کہا کہ ہم اپیل سن رہے ہیں ہم ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی قانونی پوزیشن دیکھنی ہے نہ جج کو اور نہ پراسیکوشن کو وہ ڈاکیومنٹ دکھایا گیا۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کسی کو پتا نہیں کہ سائفر کا متن کیا ہے لیکن کہہ رہے ہیں کہ دشمن کو فائدہ ہوگیا، سائفر کا متن جج، پراسیکیوشن یا ملزمان کے وکلاء کے سامنے ہی نہیں ہے، سائفر کام کیسے کرتا ہے دفتر خارجہ کو کیا بلا کر پوچھ لیں ؟ اس حوالے سے کل عدالتی معاونت کریں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے اسٹیٹ کونسلز کی سی ویز طلب کی تھیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے ریکارڈ طلب کیا تھا وہ بھی پیش نہیں کیا گیا۔

    ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت نے کہا کہ ہمیں کورٹ کا آرڈر ہی نہیں مل سکا تھا، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی موجودگی میں آرڈر لکھوایا تھا، آپ ہمارے آرڈر کو بہت غیرسنجیدہ لے رہے ہیں؟

    بعدازاں سائفر کیس کی سزا کے خلاف کیس کی سماعت کل ملتوی کردی گئی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی
    Next Article مسلسل کھولتے ہوئے پانی کا آبی سیارہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.