تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ہندو برادری اپنا رنگوں بھرا مذہبی تہوار ہولی آج منارہی ہے
    پاکستان

    ہندو برادری اپنا رنگوں بھرا مذہبی تہوار ہولی آج منارہی ہے

    adminadminمارچ 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا رنگوں بھرا مذہبی تہوار ہولی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منارہی ہے ۔

    بہار کے موسم کی آمد پر منائے جانے والے ہندووٴں کے مذہبی تہوار ہولی کو ’رنگوں کا تہوار‘ بھی کہا جاتا ہے، ہولی کی تقریبات دو دن چلتی ہیں، پہلے دن مختلف رسومات ادا ہوتی ہیں اور دوسرے دن رنگ بکھیرے جاتے ہیں، بچے اور بڑے ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں۔

    ملک بھر بالخصوص صوبہ سندھ کے علاقوں مٹھی، حیدرآباد، جیکب آباد، تھرپارکر میں ہولی کی تقریب میں ہندووٴں کیساتھ مسلم برادری کے افراد شرکت کر کے رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہیں۔

    دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے ہولی پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کیلئے پاکستانی ہندو برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں، پاکستان کا آئین مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، پاکستان تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے۔

    ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 700 خاندانوں کو ”ہولی“ کے موقع ہولی پیکیج دینے کا اعلان کر دیا، ہولی کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے فی کس 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے، فنڈز کا اجراء کر کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز تک پہنچا دیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ ہاوٴس نے مزید بتایا کہ پیکیج کے اعلان میں مسلم لیگ (ن) کی راحیلہ خادم حسین اور پنجاب کمیٹی ممبران کی خصوصی کاوش شامل ہے، یہ حکومت ہر شہری اور ہر فرد کی نمائندہ حکومت ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
    Next Article برازیل میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 25 افراد ہلاک،متعددزخمی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.