لاہور: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے اپنی والدہ کنول امین کو تمغہ امتیاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں اداکار نے اپنی والدہ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ انہیں ایسی خاتون کا بیٹا ہونے پر فخر ہے۔
علی ظفر نے لکھا کہ ان کی والدہ نے پاکستان میں تعلیم کیلئے خدمات انجام دینے کیلئے اپنا سب کچھ وقف کردیا اور بے شمار قربانیاں دیں۔
پوسٹ میں گلوکار اور اداکار نے اپنی والدہ کنول امین سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔