تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » فیروز خان اور علیزہ سلطان کے درمیان صلح ہوگئی
    فن و فنکار

    فیروز خان اور علیزہ سلطان کے درمیان صلح ہوگئی

    adminadminمارچ 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے بچوں کی حوالگی کے معاملے پر صلح کرلی ہے۔

    یوٹیوبر ایاز بروہی کے مطابق فیروز خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے بچوں کی حوالگی سے متعلق تمام معاملات باہمی افہام و تفہیم سے طے کرلیے ہیں، اس حوالے سے دونوں فریقین کے درمیان صلح نامہ ہوگیا ہے۔

    صلح نامے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان کی بیٹی فاطمہ اپنی والدہ علیزہ کے پاس رہے گی جبکہ ان کا بیٹا سلطان اپنے والد و اداکار فیروز خان کے ساتھ رہے گا، اس دوران والدین دونوں بچوں سے کسی بھی وقت فون یا ویڈیو کال پر بھی بات کرسکتے ہیں۔

    فیروز خان اور علیزہ اپنے بچوں کی صحت سے متعلق تفصیلات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ اداکار ہر ماہ کی 3 تاریخ تک اپنی بیٹی فاطمہ کے ماہانہ خرچ کے لیے 75 ہزار کی رقم علیزہ کو دیں گے جبکہ بیٹے کے تمام اخراجات فیروز خان ہی ادا کریں گے۔

    علاوہ ازیں فیروز خان کی جانب سے بیٹی کے ماہانہ خرچ کے لیے دی جانے والی رقم میں سالانہ 10 فیصد اضافہ بھی ہوگا۔ مزید یہ کہ بیٹی کے تعلیمی اخراجات بھی فیروز خان ہی ادا کریں گے اور ایمرجنسی کی صورت میں اگر کوئی خرچہ ہوتا ہے تو اُس کی ادائیگی کے پابند بھی فیروز خان ہی ہوں گے۔

    صلح نامے میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ خصوصی تہواروں پر والدین کو دونوں بچوں سے ملنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ فیروز خان اور علیزہ اپنے بچوں کو بیرون ملک بھی لیکر جاسکتے ہیں۔

    فیروز خان اور علیزہ کے درمیان بچوں کے معاملے پر کبھی نااتفاقی پیدا ہوئی تو پہلے گھر میں معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی جائے گی اگر بات نہ بن سکی تو دوبارہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

    بچوں کی حوالگی کے معاملے پر صلح کے بعد جہاں فیروز خان نے اپنے بیٹے سلطان کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو وہیں علیزہ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ علیزہ سلطان اور فیروز خان 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

    تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑی نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی میں افغان طالبان کے ملوث ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی
    Next Article اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 20 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.