تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اداکارہ نوشین شاہ کا پاکستانی فلم ڈائریکٹر پر انکے 35 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام
    فن و فنکار

    اداکارہ نوشین شاہ کا پاکستانی فلم ڈائریکٹر پر انکے 35 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام

    adminadminمارچ 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور پاکستانی فلم ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی اُن کے 35 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔

    حال ہی میں نوشین شاہ نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی کے فراڈ کے بارے میں میں انکشاف کیا۔

    نوشین شاہ نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی فلم ’13’ کے ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی نے مجھے کرپٹو میں سرمایہ کاری کے لیے قائل کیا تھا جس کے لیے اُنہوں نے مجھ سے 20 لاکھ روپے کی بھاری رقم مانگی۔
    اداکارہ نے کہا کہ میں نے نبیل الرحمان لطفی کی زبان پر بھروسہ کرکے اُنہیں 20 لاکھ روپے کی رقم دے دی اور کچھ دن بعد اُنہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے مجھ سے 15 لاکھ روپے اُدھار لیے۔

    اُنہوں نے کہا کہ اس طرح، میں نے نبیل الرحمان لطفی کو 35 لاکھ روپے کی رقم دستاویزی ثبوت کے بغیر دے دی تھی کیونکہ مجھے اُن کی زبان پر بھروسہ تھا لیکن اُنہوں نے مجھے دھوکا دیا اور میرے 35 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔

    نوشین شاہ نے کہا کہ نبیل اور اُن کی اہلیہ کئی مشہور شخصیات سے تقریباً 6 کروڑ روپے کی بھاری رقم لیکر فرار ہیں، اُن دونوں کے موبائل فونز بند ہیں اور دونوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہیں۔

    اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی زبان پر بھروسہ کرکے رقم نہ دیں اور اگر آپ نے کسی کو رقم دینی ہے تو مناسب دستاویزات کو یقینی بنائیں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی بیوقوفی اور لاپرواہی کی وجہ سے لاکھوں کی رقم ڈبو دی، میں نہیں چاہتی کہ میری طرح دیگر لوگ بھی دھوکہ کھائیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleافغانستان میں بینک پر خودکش حملہ،3 افراد جاں بحق
    Next Article اٹالین وزیراعظم کی ڈیپ فیک نازیبا ویڈیو فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.