تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سارہ علی خان اپنے مذہبی عقائد سے متعلق کھل کر سامنے آگئیں
    فن و فنکار

    سارہ علی خان اپنے مذہبی عقائد سے متعلق کھل کر سامنے آگئیں

    adminadminمارچ 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے مذہبی عقائد پر کھل کر بات کرلی۔ میرے مذہبی عقائد، کھانے کے لیے میرا انتخاب میرا فیصلہ ہے میں اس کے لیے کبھی معافی نہیں مانگوں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ علی خان اپنی نئی آنے والی فلم ‘اے وطن میرے وطن’ کی ریلیز کی تیاری میں مصروف ہیں، جوکہ آج یعنی 21 مارچ کو ریلیز ہوگی، اس حوالے سے وہ مختلف خبررساں اداروں کو انٹرویو بھی دے رہی ہیں۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سارہ علی خان سے اْن کی کنیت کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں ایک سیکولر خاندان میں پیدا ہوئی ہوں، میں ایک خودمختار خاتون ہوں، میرے اندر غلط کے خلاف کھڑے ہونے کا جذبہ ہے۔
    سارہ علی خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لہٰذا، اگر میں کہیں بھی غلط یا ظلم ہوتا ہوا دیکھتی ہوں تو اْس کے خلاف کھڑی ہوجاتی ہوں، پھر چاہے وہ میرے ساتھ ہوا ہو یا میرے اردگرد کسی کے ساتھ۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے مذہبی عقائد، کھانے کے لیے میرا انتخاب، میں ایئرپورٹ جانے کے لیے کس طرح کے لباس پہننے کا انتخاب کرتی ہوں، یہ میرا فیصلہ ہے اور میں اس کے لیے کبھی معافی نہیں مانگوں گی۔

    واضح رہے کہ سارہ علی خان کا تعلق مسلمان مذہب سے ہے، وہ اداکار سیف علی خان کی بیٹی ہیں، سیف علی خان نے پہلی شادی 1991 میں اپنے سے بڑی عمر کی ساتھی اداکارہ امریتا سنگھ سے کی تھی جن سے ان کے دو بچے بیٹی سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔

    امریتا سنگھ سے طلاق کے بعد سیف علی خان نے 2012 میں کرینہ کپور کے ساتھ دوسری شادی کی تھی جس سے ان کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغزہ میں جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
    Next Article افغانستان کو متعدد بار دہشتگردوں کی موجودگی کے ثبوت دئیے ہیں ،پاکستان
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.