تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نو مئی واقعہ کے پانچ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور
    پاکستان

    نو مئی واقعہ کے پانچ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور

    adminadminمارچ 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 9 مئی واقعے کے پانچ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا کسی کا سیاسی جماعت سے تعلق رکھنا جرم ہے۔

    سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعے کے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے پانچ ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں پچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کر لیں۔

    ملزمان پر نو اور دس مئی کی درمیانی شب فوجی مرکز حمزہ کیمپ راولپنڈی میں حملہ توڑ پھوڑ کا الزام تھا۔

    ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات لگانے پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا آپکو پتہ ہے انسداد دہشت گردی کی دفعات کن حالات میں لگائی جاتی ہیں، حال ہی میں دہشت گردی کے ایک واقعہ میں ایک افسر کی شہادت ہوئی وہ دہشت گردی کا واقعہ ہے، پشاور میں سانحہ آرمی پبلک اسکول ، کوئٹہ میں وکلاء پر خود کش دھماکہ دہشت گردی کا واقعہ تھا۔

    جسٹس جمال خان مندوخیل نے ہدایت کی کہ اپنا سیاسی کھیل سیاسی میدان میں لڑیں، عدالتوں میں سیاسی لڑائی نہ لڑیں، جب آتشی اسلحہ برآمد نہیں ہوا تو متعلقہ شق کا اطلاق نہیں ہو سکتا۔ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ملزمان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

    جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا کسی کا سیاسی جماعت سے تعلق رکھنا جرم ہے، ہم نے سیاسی جماعتوں اور طلباء یونینز پر پابندی لگائی اس لیے یہاں تک پہنچے ہیں، حکومت یا ریاست ماں باپ کی طرح ہوتی ہے، ماں باپ ناراض ہوں تو بچوں کو ایک دو تھپڑ لگا کر راضی ہو جاتے ہیں، سب کو بند کر دینے سے کیا حاصل ہوگا، ویسے بھی ایک سال گزر چکا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسینیٹ انتخابات کے لیے اسلام آباد اور پختونخوا سے امید واروں کی حتمی فہرستیں جاری
    Next Article پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.