ممبئی:بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان کی یتیم خانے میں مسلمان بچیوں کے ساتھ منائی۔اداکارہ نے کہا کہ ہم چھوٹی چھوٹی محرومیوں پر کڑھتے ہیں لیکن ان بچیوں کو دیکھ کر احساس ہوا کہ ان کی محرومی سب سے بڑی ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ زرین خان نے اپنی سالگرہ کی ویڈیوز شئیر کیں جس میں وہ مسلمان یتیم بچیوں کے ساتھ کیک کاٹتی اور روزہ افطار کرتی دکھائی دیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری سالگرہ رمضان میں آئی، اس بار اپنی سالگرہ انجمن اسلام یتیم خانے میں 6 سے 18 سال کی عمر کی یتیم بچیوں کے ساتھ منانا ناقابل فراموش اور دل کو چھو لینے والا تجربہ تھا۔ہم چھوٹی چھوٹی محرومیوں پر کڑھتے ہیں لیکن ان بچیوں کو دیکھ کر احساس ہوا کہ ان کی محرومی سب سے بڑی ہے۔
انہوں نے کہا ان بچیوں نے میرے لیے جو دعائیں کیں اور مجھے محبت دی اس نے میرے دل کو جو خوشی دی وہ ناقابل بیان ہے۔ میں اتنی اچھی سالگرہ منانے پر ان بچیوں کا شکر ادا کرتی ہوں۔