تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امریکی سفیر کی صدر مملکت اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں
    پاکستان

    امریکی سفیر کی صدر مملکت اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں

    adminadminمارچ 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کے روز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پہلے اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر اسحاق ڈار کو مبارک باد پیش کی۔ بعد ازاں امریکی سفیر کی صدر مملکت سے بھی ملاقات ہوئی۔

    صدر مملکت نے ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے، معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنا، اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری ، جدید کاروباری آئیڈیاز لانے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، ۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات سات دہائیوں پر محیط ، دیرینہ اور وسیع البنیاد ہیں ، پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

    صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

    اس موقع پر امریکی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا تجارتم سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، زراعت اور سیکورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

    قبل ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر بلوم کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکی حمایت سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں علاقائی سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں ترقی کے امکانات اور امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک کی پائیدار اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے امریکا کے عزم سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی امریکا کی اولین ترجیح ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتحریک انصاف نے اسلام آباد انتظامیہ سے جلسے کی اجازت مانگ لی
    Next Article پی ایس ایل9 ، شین واٹس مہنگےترین کوچ بن گئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.