تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بجلی کی بلند لاگت معاشی ترقی کی شرح نمو پر اثر ڈالنے والے اہم عوامل میں سے ایک ہے،نیپرا
    پاکستان

    بجلی کی بلند لاگت معاشی ترقی کی شرح نمو پر اثر ڈالنے والے اہم عوامل میں سے ایک ہے،نیپرا

    adminadminمارچ 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی کی بلند لاگت معاشی ترقی کی شرح نمو پر اثر ڈالنے والے اہم عوامل میں سے ایک ہے اور مالی سال 2022-23 میں مجموعی قومی پیداوار میں 0.29فیصد کمی کا سبب بنی۔

    نیپرا کی اسٹیٹ آف دی انڈسٹری رپورٹ 2023کے مطابق پاکستان میں بجلی کی بلند قیمت معاشرے کے ہر طبقے کو متاثر کررہی ہے، مقامی صارفین کے ساتھ کمرشل، انڈسٹریل، ایگری کلچر اور سروس سیکٹر بھی بجلی کی بلند لاگت سے متاثر ہورہے ہیں۔

    نیپرا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ روپے کی قدر میں کمی اور بجلی بنانے کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی بلند قیمت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے، پاکستان کا زیادہ انحصار درآمد شدہ توانائی کے ذرائع پر ہے، جن میں کوئلے اور آئل اینڈ گیس شامل ہیں، روپے کی قدر میں کمی سے ایندھن کی درآمدی لاگت بڑھ گئی ہے، جس سے بجلی کی قیمتوں میں براہ راست اضافہ ہورہا ہے اور صارفین کو اضافی بوجھ اٹھانا پڑرہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق معاشی نکتہ نظر سے نیوکلیئر اور کوئلے سے چلنے والے پلانٹ بیس لوڈ پاور کا سب سے موزوں ذریعہ ہیں، جس کے لیے ضروری ہے کہ تھر میں کوئلے کی کان سے پیداوار کو مزید بڑھایا جائے اور اس سے متعلقہ انفرااسٹرکچر بشمول ریل نیٹ ورک کو جلد تعمیر کیا جائے۔ تھر کول پاور پلانٹ اپنی بلند ترین پیداواری گنجائش بروئے کار لاتے ہوئے انرجی سیکٹر میں 10فیصد حصہ ڈال رہا ہے، جسے 15سے 20فیصد تک بڑھاکر بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔

    نیپرا کی رپورٹ اور معاشی نمو پر مہنگی بجلی کے اثرات پر تبصرہ کرتے ہوئے چیز سیکیوریٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ یہ صورتحال کوئلے کے وسائل پر انحصار بڑھانے کا تقاضا کرتی ہے، تھر کے کوئلے پر چلنے والے پاور پلانٹس ملک میں مقامی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے سب سے کم لاگت پاور پروڈیوسرز ہیں۔ تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 5سے 7روپے فی کلو واٹ ہے جبکہ درآمدی کوئلے سے بننے والی بجلی 15سے 25روپے کلو واٹ کی پڑ رہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نے تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا آغاز پچاس سال کی تاخیر سے کیا ہے، تھر کے کوئلے سے بھرپور طریقے سے استفادہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وفاقی حکومت کی ساورن گارنٹی اور اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے تھر کے کوئلے میں سرمایہ کاری کے لیے انسٹرومینٹس تشکیل دیے جائیں۔

    انھوں نے کہا کہ کوئلے کی کان کنی کے لیے کثیر سرمایہ درکار ہوتا ہے یہ ایک بلند لاگت کی صنعت ہے، اس شعبے کے لیے عالمی مالیات لگ بھگ بند ہوچکی ہے، اس لیے کوئلے کے وسیع مقامی ذخائر سے معاشی فوائد اٹھانے کے لیے ملکی سطح پر پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ہی واحد راستہ ہے۔

    ان کاکہناتھاکہ تھر کے کوئلے کے امکانات کو بھرپور انداز میں بروئے کار لانے کے لیے ضروری ہے کہ ساورن فنڈ تشکیل دیا جائے اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے۔ انھوں نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں خودکفیل بنانے اور توانائی کے موجودہ بحران کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئلے کی کان کنی میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی ضرورت پر زور دیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت سے ’ایکس‘ کی فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا
    Next Article مریم نواز کی بروقت مداخلت سے ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.