تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » یوم پاکستان پریڈ، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا
    پاکستان

    یوم پاکستان پریڈ، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

    adminadminمارچ 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: یوم پاکستان پر ہونے پریڈ کی تقریب کے حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے متبادل روٹ پلان جاری کردیا۔

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے روٹ پلان کے مطابق اسلام آباد میں 17 ، 19 ، 21 اور 23 مارچ کو رات 12 بجے سے لے کر دن 2 بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا جبکہ لاہور سے آنے والی لائٹ ٹریفک کو روات ٹی کراس چوک سے راولپنڈی صدر روڈ سے براستہ پشاور روڈ جی ٹی روڈ اور موٹروے کی طرف بھیجا جائے گا۔

    روٹ پلان کے مطابق کرال چوک اور راولپنڈی سے آنے ٹریفک ایکسپریس وے سے ہوتی ہوئی کھنہ پل سے لہتراڑ روڈ سے بہارہ کہو اور مری جبکہ راولپنڈی ائیرپورٹ سے لاہور جانے والے ایونیو استعمال کرتے ہوئے مری روڈ سے راول روڈ استعمال کرتے ہوئے کورال فلائی اوور سے دائیں ٹرن سے لاہور جاسکیں گے۔

    ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری پلان کے مطابق موٹروے سے آنے والی ٹریفک سری نگر ہائی سے براستہ آبپارہ مری جاسکے گی جبکہ فیض آباد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے 21 اور 23 مارچ کو صبح 5 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گا۔

    اسی طرح ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل سے فیض آباد تک 21 اور 23 مارچ کو صبح 5 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گا جبکہ 21 اور23 مارچ کو صبح 5 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل سے زیرو پوائنٹ تک ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔

    متبادل روٹ پلان کے مطابق فیصل ایونیو زیروپوائنٹ سے لے کر فیض آباد تک 21 اور23 مارچ صبح 5 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گا اور مری روڈ راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک 21 اور 23 مارچ صبح 5 بجے سے دوپہر 2 تک بند رہے گا۔

    ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ کے معزز مہمانوں کے لیے الگ الگ پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، سفید کارڈ ہولڈرز شرکا کی گاڑیاں راولپنڈی سے براستہ ایکسپریس وے فیض آباڈ انڈر پاس سے گزریں گی اور وہ تمام لوگ پریڈ کراونڈ کے اطراف روٹ نمبر 1 پر اپنی گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔

    اسی طرح پشاور جی ٹی روڈ ، اور موٹروے سے آنے والے مہمان براستہ سری نگر ہائی وے ڈھوکڑی چوک سے مری روڈ، راول ڈیم چوک سے نمائش روڈ استعمال کرتے ہوئے پارکنگ تک پہنچ سکیں گے۔

    سفید کارڈ 2 کے حامل مہمانوں کی گاڑیاں سری نگر ہائی وے زیروپوائنٹ سے براستہ ایکسپریس وے گارڈن فلائی اوور سے پریڈ گراونڈ کی مخصوص پارکنگ تک پہنچیں گی، راولپنڈی سے براستہ آئی جے پی روڈ سے آنے والے مہمان فیض آباد فلائی اوور سے گارڈن فلائی اوور سے ہوتے ہوئے شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ تک پہنچیں گے۔

    لاہور جی ٹی روڈ سے راولپنڈی کرال چوک سے براستہ ایکسپریس وے آنے والے مہمان فیض آباد فلائی اوور سے ہوتے ہوئے شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ پہنچیں گے، گرین کارڈ 3 ، گرین گارڈ ii ، یلو ii ، ریڈ ii ، 1&2 کارڈ کے حامل افراد بھی مخصوص راستوں سے پارکنگ تک پہنچیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسلام آباد یونائیٹڈ سنسنی خیز مقابلے میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی
    Next Article حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط مان لی ،نان فائلرز پر پراپرٹی ٹیکس بڑھانے پر رضامند
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.