لاہور: سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا اور پنجاب میں سینٹ کی 12 نشستوں پر مجموعی طور پر 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
پنجاب میں سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 17 امیدواروں مسلم لیگ (ن) کے پرویز رشید، طلال چوہدری، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، اعجاز حسین منہاس، محسن نقوی، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ولید اقبال، وسیم شہزاد، حامد خان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے سید ذوالفقار عباس، ناصر محمود، راجا ناصر عباس، عرفان احمد خان، راجا حبیب الرحمان نے بھی سینیٹ کی نشست پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
خواتین کی دو نشستوں پر 5 امیدواروں فائزہ احمد، مسلم لیگ (ن) کی انوشے رحمان، بشریٰ انجم بٹ، پی ٹی آئی کی صنم جاوید نے نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور اقلیتی نشستوں کے لیے طارق جاوید اور آصف عاشق کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔
ٹیکنوکریٹس کی نشست کے لیے پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد اور مسلم لیگ (ن) کے مصطفیٰ رمدے نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
ادھر لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن ٹربیونل قائم کیا گیا ہے جہاں جسٹس شاہد بلال حسن سینیٹ الیکشن سے متعلق درخواستوں پر سماعت کریں گے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔