اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے اقدامات کے عنوان سے قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے یہ قرارداد او آئی سی کی جانب سے جنرل اسمبلی کی قرارداد 76/254 کی پیروی کے طور پر پیش کی، قرارداد میں 15 مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے عالمی دن کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جنرل اسمبلی نے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک، دشمنی یا تشدد پر اکسانے کی مذمت کی ہے، جنرل اسمبلی نے مذہبی عدم برداشت اور منفی سوچ سے نمٹنے کیلئے قانون سازی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔