تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایم ایف نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کردی پاکستان کا کتنا نمبر؟
    پاکستان

    ایم ایف نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کردی پاکستان کا کتنا نمبر؟

    adminadminمارچ 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کردی پاکستان کا کتنا نمبر؟ تیسرے اور چوتھے نمبر بھی افریقی ممالک وسطی افریقی جمہوریہ اور عوامی جمہوریہ کانگو براجمان ہیں۔

    امریکی جریدے’’فوربس‘‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی فہرست میں جنوبی سوڈان 492.72 ڈالر فی کس جی ڈی پی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے یہ فہرست کو ملکی آبادی کی فی کس جی ڈی پی اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کی بنیاد پر ترتیب دی ہے۔

    جی ڈی پی ملک کی مجموعی اقتصادی پیداوار کا پیمانہ ہے جب کہ لوگوں کی قوتِ خرید معیارِ زندگی کا تعین کرتی ہے۔

    تیرہ سال قبل 2011 میں آزادی حاصل کرنے والا جنوبی سوڈان دنیا کا سب سے نیا ملک ہے اور اپنی 492.72 فی کس جی ڈی پی کے ساتھ دنیا کا غریب ترین ملک بھی ہے جس کی بنیادی وجوہات میں سیاسی عدم استحکام، تنازعات، اور محدود انفراسٹرکچر ہیں۔

    آئی ایم ایف کی دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست میں اولین 10 نمبروں پر افریقی ملک شامل ہیں۔ فہرست میں جنوبی سوڈان کے بعد دوسرا نمبر برونڈی کا ہے جس کی فی کس جی ڈی پی 936.42 ڈالر ہے۔

    تیسرے اور چوتھے نمبر بھی افریقی ممالک وسطی افریقی جمہوریہ اور عوامی جمہوریہ کانگو براجمان ہیں۔ موزمبیق کا نمبر پانچواں جب کہ اس کے بعد بالترتیب ملاوی، نائیجر، چاڈ، لائیبیریا اور مڈغاسکر کا نمبر آتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق غریب ترین ممالک کی فہرست میں نیپال کا نمبر 40 ہے۔ اس طرح جنوبی ایشیا ءکا سب سے غریب ترین ملک نیپال ہے۔ اس کےساتھ ہی پاکستان کا نمبر 52 واں ہے جب کہ بنگلادیش 62 اور بھارت 63 ویں نمبر پر ہے۔

    اس کے برعکس دنیا کے امیر ترین ممالک کے اعتبار سے لکسمبرگ پہلے نمبر پر ہے جس کا حیران کن فی کس جی ڈی پی 145,834 ڈالر ہے۔ اس کے بعد آئرلینڈ، سنگاپور اور قطر ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبرطانیہ کی جانب سے انتہا پسندی کی نئی تعریف متعارف
    Next Article آئی ایم ایف دفتر کے باہر احتجاج درست تھا مگر فوج مخالف نعروں کا علم نہیں، بانی پی ٹی آئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.