تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وفاقی وزیر داخلہ کا ڈالر کی سمگلنگ روکنے کیلئے جامع پلان وضع کرنے کا حکم
    پاکستان

    وفاقی وزیر داخلہ کا ڈالر کی سمگلنگ روکنے کیلئے جامع پلان وضع کرنے کا حکم

    adminadminمارچ 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے، ڈی جی ایف آئی اے نے وفاقی وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ایف آئی اے کو عالمی معیار کا ادارہ بنانے کیلئے کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی ہوگی، ایف آئی اے ملکی سلامتی اور سکیورٹی کا انتہائی اہم ادارہ ہے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ زیر التوا ترقی کے کیسز کو 30 دن کے اندر نمٹایا جائے، مؤثر اقدامات کے ذریعے ملک سے جعلی ادویات کی لعنت کا خاتمہ کرنا ہوگا، ایف آئی کو بجلی چوری کی روک تھام میں بھی کردار ادا کرنا ہوگا، انسانی سمگلنگ کا انسداد بھی انتہائی اہم ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے یونان کشتی حادثہ کے سلسلے میں کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی، محسن نقوی نے کہا کہ مختلف ملکوں میں تعینات افسروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے، ڈالر کی ملک سے باہر سمگلنگ کو روکنے کیلئے جامع پلان وضع کیا جائے، ہنڈی حوالہ کا بھی مؤثر اقدامات سے سدباب کرنا ہوگا۔

    محسن نقوی نے مزید کہا کہ جعلی دستاویزات پر ملک سے روانگی اور آمد کو بھی روکا جائے، انٹرپول کے حوالے سے بہتر کام کیا گیا ہے اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے، افسروں کی استعداد کار کو بڑھانا انتہائی ضروری ہے، پولیس سٹیشنوں کی حالت کو بھی بہتر بنانا ہوگا۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے، وفاقی وزیر داخلہ نے ایف آئی اے حکام کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی بھی صدارت کی، اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ کو ادارہ جاتی امور پر بریفنگ دی گئی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجنرل ساحر شمشاد سےکمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات،دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو
    Next Article آئی سی سی میٹنگ،محسن نقوی شرکت کیلئے کل دبئی جائیں گے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.