اسلام آباد:وفاقی کابینہ کے ارکان کو وزارتوں کے قلمدان تفویض کر دیے گئے۔خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے۔دفاعی پیداوار اور ہوابازی کا اضافی قلمدان بھی ان کے پاس ہوگا۔اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
وفاقی کابینہ کی حلف برداری کے بعد وزرا کی وزارت کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔احسن اقبال منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر ہوں گے اویس لغای ریلوے، امیرمقام کو سیفران اور ہیریٹیج اینڈ کلچر کے قلمدان تفویض کیا گیا ہے ۔
رانا تنویر حسین صنعت وپیداوار کا قلمدان سونپ دیا گی قیصر احمد شیخ میری ٹائم کے وزیر ہوں گے۔اعظم نذیر تاررڈ کو قانون وانصاف اور انسانی حقوق کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔
چوہدری سالک حسین سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ہوں گے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سائنس۔وٹیکنالوجی، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر ہونگے۔
محمد اورنگزیب پاس خزانہ اور ریونیو کا قلمدان ہوگا۔محسن نقوی امور داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کے وزیر ہوں گے۔احد چیمہ کو اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا قلمدان سونپ دیا گیا ۔
مصدق ملک توانائی اور پٹرولیم کے وزیر ہوں گے۔میاں ریاض حسین پیرزادہ ہائوسنگ اینڈ ورکس کے وزیر مقرر ہو